یونا ئیٹ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے

                                                                                                                                                                                       جمعہ 3 نومبر ۲۰۲۳

اٹھارہ اکتوبر کو  ٹی یو سی جنرل کونسل سمیت یونائیٹ کی طرف سے کارفرما اور تائید شدہ بیانات کے بعد، اور مسلسل تشدد میں اضافے کی وجہ سے، یونائیٹ اسرائیل اور غزہ میں تمام فریقین سے فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

ناقابل برداشت دہشت گردی، مصائب اور معصوم شہریوں کی موت – امدادی کارکنوں اور ہزاروں بچوں اموات – فوری ختم ہونی چاہیے۔

ہم تمام فریقین سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام شہریوں کی حفاظت کی جائے، تمام یرغمالیوں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کیا جائے اور خوراک، پانی، بجلی، طبی، سینیٹری اور ایندھن کی فراہمی بحال کی جائے۔

بین الاقوامی قانون واضح کرتا ہے کہ شہریوں کا جان بوجھ کر قتل، یرغمال بنانا اور اجتماعی سزائیں جنگی جرائم ہیں۔ حماس اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کی مذمت کی جانی چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کو برقرار رکھنا چاہیے۔

جب کہ یہ تنازعہ ابھی جاری ہے، یہ ضروری ہے کہ   انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راستوں کوکھولا جائےتاکے امداد تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کھلے رہیں۔

یونائیٹ پوری عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور دیرپا امن کے لیے کام کرے جو سب کے لیے انسانی حقوق کو یقینی بنائے اور جبر، تشدد اور نسلی تطہیر کے ساتھ ساتھ فلسطینی سرزمین پر فوجی قبضے اور غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ کرے۔

برطانیہ اور آئرلینڈ میں یونائیٹ فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف مسلم دشمنی، سام دشمنی اور نسل پرستی کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کریں گے جو اس تنازعے کی پشت پر ہمارے کام کی جگہوں اور کمیونٹیز میں بڑھ رہی ہے۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ اس تنازعہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے ہمارے اراکین کو نشانہ یا مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔

           یونائیٹ آپنی ساتھی   یونینوں، ٹی یو سی، ایس ٹی یو سی، ڈبلیو ٹی یو سی، آئی سی ٹی یو، اور انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے ساتھ امن کی حمایت اور فروغ اور اس تنازعہ کے متاثرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔

ترجمہ:آئی یوایف ایشیا پیسیفک
%d bloggers like this: