یونا ئیٹ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے (Unite calls for an immediate ceasefire)

یونا ئیٹ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے (Unite calls for an immediate ceasefire)

یونا ئیٹ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے

                                                                                                                                                                                       جمعہ 3 نومبر ۲۰۲۳

اٹھارہ اکتوبر کو  ٹی یو سی جنرل کونسل سمیت یونائیٹ کی طرف سے کارفرما اور تائید شدہ بیانات کے بعد، اور مسلسل تشدد میں اضافے کی وجہ سے، یونائیٹ اسرائیل اور غزہ میں تمام فریقین سے فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

ناقابل برداشت دہشت گردی، مصائب اور معصوم شہریوں کی موت – امدادی کارکنوں اور ہزاروں بچوں اموات – فوری ختم ہونی چاہیے۔

ہم تمام فریقین سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام شہریوں کی حفاظت کی جائے، تمام یرغمالیوں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کیا جائے اور خوراک، پانی، بجلی، طبی، سینیٹری اور ایندھن کی فراہمی بحال کی جائے۔

بین الاقوامی قانون واضح کرتا ہے کہ شہریوں کا جان بوجھ کر قتل، یرغمال بنانا اور اجتماعی سزائیں جنگی جرائم ہیں۔ حماس اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کی مذمت کی جانی چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کو برقرار رکھنا چاہیے۔

جب کہ یہ تنازعہ ابھی جاری ہے، یہ ضروری ہے کہ   انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راستوں کوکھولا جائےتاکے امداد تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کھلے رہیں۔

یونائیٹ پوری عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور دیرپا امن کے لیے کام کرے جو سب کے لیے انسانی حقوق کو یقینی بنائے اور جبر، تشدد اور نسلی تطہیر کے ساتھ ساتھ فلسطینی سرزمین پر فوجی قبضے اور غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ کرے۔

برطانیہ اور آئرلینڈ میں یونائیٹ فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف مسلم دشمنی، سام دشمنی اور نسل پرستی کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کریں گے جو اس تنازعے کی پشت پر ہمارے کام کی جگہوں اور کمیونٹیز میں بڑھ رہی ہے۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ اس تنازعہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے ہمارے اراکین کو نشانہ یا مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔

           یونائیٹ آپنی ساتھی   یونینوں، ٹی یو سی، ایس ٹی یو سی، ڈبلیو ٹی یو سی، آئی سی ٹی یو، اور انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے ساتھ امن کی حمایت اور فروغ اور اس تنازعہ کے متاثرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔

ترجمہ:آئی یوایف ایشیا پیسیفک
آٹومیشن اور نئی ٹیکنالوجیز پر انفوگرافکس: کام کی جگہ کا تناؤ، پریشانی اور یونین کیا کر سکتی ہیں

آٹومیشن اور نئی ٹیکنالوجیز پر انفوگرافکس: کام کی جگہ کا تناؤ، پریشانی اور یونین کیا کر سکتی ہیں

آٹومیشن اور نئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں اپنے تعلیم اور آگاہی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آئی یو ایف ایشیا پیسیفک نے چار انفوگرافکس کا ایک سیٹ جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی ہے:

آٹومیشن اور نئی ٹیکنالوجیز کے ممکنہ منفی اثرات کیا ہیں؟

آٹومیشن اور نئی ٹیکنالوجیز کام کی جگہ پر تناو کو بڑھا سکتی ہیں۔

یونینز آٹومیشن اور نئی ٹیکنالوجیز کے مثبت اثرات کو کیسے یقینی بنا سکتی ہیں؟

آٹومیشن اور نئی ٹیکنالوجیز کی سامیے میں یونینیں کیا کر سکتی ہیں؟

 

فوڈ رینگو نے۲۸  وی آئی یو ایف کانگریس سے امن اور جوہری اسلحہ کے خاتمے کی حمایت کرنے کا مطالبہ

فوڈ رینگو نے۲۸ وی آئی یو ایف کانگریس سے امن اور جوہری اسلحہ کے خاتمے کی حمایت کرنے کا مطالبہ

سولہ جون ۲۰۲۳ جنیوا میں آئی یو ایف کانگریس نے امن اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق تاریخی قرارداد نمبر 23 کو اپنایا۔ قرارداد فوڈ رینگو، یو اے زینسن، سروس ٹورازم رینگو اور نوہ ڈین روہ نے پیش کی تھی۔

فوڈ رینگو کے صدر برادر توشیوکی ایتو نے مندرجہ ذیل تقریر کے ساتھ قرارداد پیش کی، جس میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے تجربے کی ہولناکیوں کو بیان کیا گیا اور ہیروشیما اور ناگاساکی کے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے جوہری اسلحہ کے خاتمے پر زور دیا۔

ہمارا  مطالبہ امن اور جوہری اسلحہ کا خاتمے

میں اس قرارداد کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہوں گا۔

آج  سے  ۷۸ سال قبل ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے گئے تھے جس میں ہیروشیما میں تقریباً   140,000 اور ناگاساکی میں 74,000 افراد کی قیمتی جانیں گئیں۔

جب ایٹم بم پھٹا تو تیز حرارت پیدا ہوئی اور اس سے “مشروم کلاؤڈ” پیدا ہوا۔ اس وقت ہونے والی بارش کو “کالی بارش” کہتے ہیں۔ یہ انتہائی تابکار “کالی بارش” تابکاری کے ثانوی تجربے کا باعث بنی جسکے بایث، بالوں کا گرنا اور فشار خون جیسے نقصانات کا سامنا ہوا۔ بارش بھی آندھی سے منتشر ہوگئی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

اب تک، ایٹم بم سے بچ جانے والے بہت سے افراد لیوکیمیا، کینسر اور تابکاری سے متعلق دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرتے ہیں۔

ایٹم بم دھماکوں سے متاثر ہونے والے واحد ملک کے طور پر، ہم جاپانی مزدور یونینوں کا پختہ یقین ہے کہ اس طرح کا سانحہ کبھی نہیں دہرایا جانا چاہیے۔ لہذا، ہر سال، ینگو ، قومی مرکز، اور فوڈ رینگو، صنعتی فیڈریشن، ہیروشیما اور ناگاساکی میں امن کے اقدامات اور تعلیم کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس تقریب کا مقصد ان لوگوں کی کہانیاں سننا ہے جو جانتے ہیں کہ ان دنوں جینا کیسا تھا اور جوہری ہتھیاروں کے خوف کو سمجھنا اور ساتھ ہی ساتھ امن کی قیمت کا احساس پیدا کرنا بھی ہے۔

وہ جو اس سانحہےکے بارے میں جانتے تھے وہ بوڑھے ہو گئے اور ہر سال وہ  کم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے ہمیں  ۷۸  سال پہلے کے واقعات کو مٹنے نہیں دینا چاہیے بلکہ انہیں اگلی نسلوں تک پہنچانا چاہیے۔

ہم جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ۱۰   ملین دستخط” جیسے اقدامات میں بھی شامل رہے ہیں  اور  نیشنل سینٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر”جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) ” ری ویو کانفرنس کی طرف بڑھتے ہوے ۔

ہم جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ہونے والے ایٹم بم دھماکوں کے المناک تجربے کے بارے میں عالمی برادری سے وسیع پیمانے پر اپیل کرتے رہیں گے اور “جوہری ہتھیاروں کے خاتمے” کے لیے کوششوں کو فروغ دیں گے۔

!آخر میں، میں کانگریس سے کہنا چاہوں گا، “اب ہیروشیما نہیں، مزید ناگاساکی نہیں!اب بس

!پوسٹرز: نیسلے کے ورکرزسٹاربکس کے ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں

!پوسٹرز: نیسلے کے ورکرزسٹاربکس کے ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں

سٹاربکس امریکا  میں   سٹاربکس میں منظم نوجوان کارکنوں پر ایک منظم حملے میں مصروف ہے۔ ورکرز کو محض یونینز بنانے اور ان میں شامل ہونے کے اپنے عالمی انسانی حق کو استعمال کرنے کے لیے تشدد، ایذا رسانی اور غیر منصفانہ برطرفی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ئ۲۰۱۸  میں،   نیسلے نے سٹاربکس کی برانڈڈ کافی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کا حق حاصل کرنے  کے لیے سٹاربکس کو سات اشاریہ    پندرہ بلین یو ایس ڈالر ادا کیا۔اس میں” سٹاربکس کافی ایٹ ہوم”،اور پینے کے لیے تیار کین اور بوتل بند کافی شامل ہیں۔

نیسلےمیں یونینائزڈ ورکرز یہ قبول نہیں کر سکتے کہ ان کا آجر سٹاربکس جیسی یونین مخالف کمپنی کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ کارکنان          کا کہناہے کہ نیسلے کے کارخانوں میں تیار کی جانے والی سٹاربکس کافی پروڈکٹس پورے کارپوریٹ کلچر کی نمائندگی کرتی ہیں جو کہ یونین ۔     مخالف ہے اور ” یہ ہمارا طریقہ   کار نہیں ہے!” وہ سٹاربکس سے کارکنوں اور ٹریڈ یونین کے حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں

 انگریزی، جاپانی، ہندی، انڈونیشیائی، خمیر، تھائی، چینی (روایتی)، بنگالی، کورین اور اردو میں نیچے دیے گئے پلے کارڈز اور پوسٹرز دیکھیں۔

انگریزی

جاپانی

ہندی

انڈونیشیائی

خمیر

تھائی

 

چینی (روایتی)

بنگالی

کورین

اردو

 

!پوسٹرز: ہم سٹاربکس کے ورکرزکے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں

!پوسٹرز: ہم سٹاربکس کے ورکرزکے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں

سٹاربکس امریکا  میں   سٹاربکس میں منظم نوجوان کارکنوں پر ایک منظم حملے میں مصروف ہے۔ ورکرز کو محض یونینز بنانے اور ان میں شامل ہونے کے اپنے عالمی انسانی حق کو استعمال کرنے کے لیے تشدد، ایذا رسانی اور غیر منصفانہ برطرفی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے جواب میں، کارکنان پورے ایشیا پیسیفک کے خطے میں یہ مطالبہ کرنے کے لیے متحرک ہو رہے ہیں کہ سٹاربکس کارکنوں کے حقوق کا احترام کرے!

اس سلسلے   میں انگریزی، جاپانی، خمیر، میانمار (برمی)، تھائی، انڈونیشیائی، ہندی، نیپالی، چینی (روایتی)، بنگالی، کورین اور اردو میں نیچے دیے گئے پلے کارڈز اور پوسٹرز دیکھیں۔

انگریزی

جاپانی

خمیر

میانمار (برمی)

تھائی

 انڈونیشیائی

 ہندی

نیپالی

چینی (روایتی)

بنگالی

کورین

اردو